| |
| کراچی، 80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقطع، 15گرڈاسٹیشن بند |
| وقت اشاعت: Wednesday, 17 March, 2010, 11:48 GMT 16:48 PST |
کراچی(این این آئی)کراچی میں موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کینپ سے اسی میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقظع ہوگئی ہے۔ جبکہ کے ای ایس سی کے پندرہ گرڈ اسٹیشن بھی بند ہوگئے ہیں۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق پی ایس او سے سستے فرنس آئل کی فراہمی اور سوئی سدرن گیس سے اضافی گیس نہ ملنے پر شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید سنگین ہوسکتا ہے۔شہر کے متعدد علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس پر عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں |
|
|