Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
شہداء کی قربانیاں جوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،میجر جنرل عبید اللہ خٹک
وقت اشاعت: Tuesday, 9 July, 2013, 11:43 GMT 16:43 PST

کوئٹہ(این این آئی)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان خٹک نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ہمیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھنا ہو گا کوئٹہ میں غزہ بند سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں بیسک کمانڈو کورس 13 اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اللہ خان خٹک نے کہا کہ انہیں اور پوری قوم کو کمانڈو فورس پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی وقت آنے ایف سی کے جوان ملک اور قوم کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر آ ئی جی ایف سی نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com