Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کابینہ میں چند روز تک مزید وزراء شامل کئے جائیں گے،منظور احمد کاکڑ
وقت اشاعت: Tuesday, 9 July, 2013, 11:38 GMT 16:38 PST

کوئٹہ(این این آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند روز تک کابینہ میں مزید وزراء شامل کئے جائیں گے اسوقت خاص طور پر کوئٹہ شہر میں پانی کا مسئلہ سنگین صور ت اختیار کرگیا ہے جس کو حل کرنے کیلئے کوئٹہ شہر کے ایم پی ایز ،کمشنر کوئٹہ اور واسا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ہماری کوششوں سے کئی ٹیوب ویل جو سابقہ دور میں بند پڑے تھے انہیں بحال کرکے شہریوںکو پانی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے ہماری حکومت کرپشن سے پاک ہوگی رشوت دینے اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں ۔انہوں نے یہ بات منگل کو غیر سرکاری ادارے درس کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com