Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مستونگ نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ سے دو ڈرائیور زخمی
وقت اشاعت: Thursday, 27 June, 2013, 11:22 GMT 16:22 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی افغانستان جانے والے دو پرائیویٹ نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ سے دو ڈرائیور زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو مستونگ کی تحصیل دشت میں چار موٹر سائیکل سواروں نے دو نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور زخمی ہوگئے بعد میں مسلح افراد کنٹینرز کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ یہ کنٹینرز کراچی سے کوئٹہ پہنچے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com