Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
آواران ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید تین زخمی
وقت اشاعت: Wednesday, 26 June, 2013, 11:38 GMT 16:38 PST

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع آوران میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا  سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا اطلاعات کے مطابق فرنٹئیر کارپس کا ایک قافلہ آوران کے علاقے ماشکی میں معمول کی گشت پر تھا جب عسکریت پسندوں نے انہیں اپنا ہدف بنایا واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے دریں اثناء آواران کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تبلیغی جماعت کے 8 ارکان کو اغوا کر لیا گیاہے۔ اغوا ہونے والے افراد کا تعلق پشاور اور بنوں سے ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com