Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پر بحث
وقت اشاعت: Tuesday, 25 June, 2013, 12:53 GMT 17:53 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے منگل کے اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی جن میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان اور وزراء نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی بجٹ کو مثبت قرار دیا تاہم بجٹ پر نکتہ چینی بھی کی۔ نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ بہت بہتر ہے مگر تعلیم کی حالت ناگفتہ ہے اسکول ٹیچرز کو تنخواہیںاور مراعات دی جارہی ہیں مگر تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں کی حالت بھی قابل رحم ہے اربوں روپے کی ادویات دی جارہی ہیں مگر ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیںاور نہ ادویات ہیں۔جمعیت علماء اسلام کے رکن حاجی گل محمد دمڑ نے کہا کہ اگر بجٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں خوبیاں بھی ہیںاورخامیاںبھی ہیں۔ صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ اس دور میں اس سے اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا

 
 
Click here to visit SuperWebz.com