Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اختر مینگل اور شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کامیاب رہی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
وقت اشاعت: Friday, 21 June, 2013, 11:29 GMT 16:29 PST

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کامیاب رہی انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مورچے خالی کردیئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بیرونی سرمای کار صوبے نہیں آرہے لیکن صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے تو بلوچستان کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com