Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
وقت اشاعت: Wednesday, 19 June, 2013, 12:55 GMT 17:55 PST

کوئٹہ(این این آئی)نصیرآباد کے علاقے منجھویٰ شوریٰ کے رہائشیوں نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف بدھ کو محمد رحیم منجھو اور لیاقت علی منجھوکی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم منجھو اور لیاقت علی منجھونے کہا کہ تمبو کی یونین کونسل منجھو شوریٰ کے موضع میرواہ ڈرگ میں ہماری 640ایکڑ زمین پر سابق گورنر بلوچستان کے بھائی نے تین سال سے قبضہ رکھا ہے۔انہوں نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے اپیل کی کہ وہ ہمارے اور اپنے بھائی کے درمیان بلوچی رسم و رواج کے مطابق فیصلہ کرکے ہمیںانصاف فراہم کریں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com