Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہونگے،رضا ربانی
وقت اشاعت: Wednesday, 19 June, 2013, 12:50 GMT 17:50 PST

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹرو ممتاز قانون دان رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جب تک وفاقی اداروں کو صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں کرتی اس وقت تک بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں ایف سی کو صوبائی حکومت کے ماتحت کردیا تھا مگر بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وفاقی وزیرداخلہ کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہونگے صرف اخباری بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی کامیابی کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جوکوششیں کیں ہیں وہ قابل تعریف انکی اور انکی پارٹی کے بغیر شاید ہم اٹھارویں ترمیم منظور نہیں کرسکتے تھے انہوں نے ہمارا کھل کر ساتھ دیااور بہت سے اختیارات اس ترمیم کی منظوری کے بعدوفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com