Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکہ ، 11طالبات جاں بحق
وقت اشاعت: Saturday, 15 June, 2013, 12:07 GMT 17:07 PST

کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 11طالبات جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئی ہیں  زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے  وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے وا قعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ صدر آصف علی زر داری  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری نے علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے، سی سی پی او کے مطابق دھماکہ بس کے اندر نصب کیے گئے بم سے ہوا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com