Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
زیارت: قائد اعظم ریذیڈنسی پر راکٹوں اور بموں حملہ
وقت اشاعت: Saturday, 15 June, 2013, 09:32 GMT 14:32 PST

زیارت (این این آئی) زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کی تاریخی عمارت کو راکٹوں اور بموں سے مکمل طور پرتباہ کر دیا گیا۔قائد اعظم ریذیڈنسی کی تاریخی عمارت پر رات ایک بجے تین راکٹ فائر کئے گئے جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔واقعہ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راکٹ قریبی پہاڑیوں سے نا معلوم افراد نے فائر کئے۔جبکہ ڈی پی او زیارت کا کہنا ہے کہ 4 مسلح افراد نے ریذیڈنسی میں داخل ہو کر کارروائی کی۔ انھوں نے عمارت میں دھماکہ خیز مواد اور بم نصب کر دیئے تھے۔ چار بم ناکارہ بنائے گئے۔ اس کے باوجود ریموٹ کنٹرول بموں سے عمارت کو تباہ کر دیا گیا جس سے عمارت میں موجود قائد اعظم کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیاہے۔ یکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کے خلاف زیارت میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے اور عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور تاجروں کی جانب سے شٹر ڈان ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ عوام نے واقعہ کے خلاف مختلف شاہراہوں کو ٹائر جلاکر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت ریزیڈنسی پر دہشتگرد حملہ افسوسناک ہے مقامی انتظامیہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com