Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
لاپتہ افراد کی بازیابی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں حاصل بزنجو
وقت اشاعت: Thursday, 13 June, 2013, 10:57 GMT 15:57 PST

اسلام آباد(این این آئی)صوبہ بلوچستان کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ قوم پرست رہنمائوں سے مذاکرات کے آغاز سے پہلے وفاقی حکومت کو صوبے میں لاپتہ افراد اور گلی کوچوں میں گولیوں سے چھلنی لاشوں کے ملنے کے سلسلے کو روکنا ہوگا  اعتماد سازی کے اقدامات کے بغیر وزیراعلی کسی قسم کا مفاہتی عمل شروع نہیں کر پائیں گے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہاکہ بلوچستان کے حالات کے بگاڑ میں یہ اہم عوامل ہیں اور ان کے حل پر وفاقی حکومت اور پاکستان آرمی کی آمادگی ناگزیر ہے۔ حاصل بزنجو نے تسلیم کیا کہ علیحدگی پسند بلوچوں کو بیرون ملک سے بھی امداد حاصل ہو رہی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com