Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
وقت اشاعت: Tuesday, 11 June, 2013, 12:46 GMT 17:46 PST

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ناراض بلوچ عناصر کے ساتھ مفاہمت کے عمل کا آغاز کریں  وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کریگی۔وہ منگل کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ ناراض بلوچ عناصر کے ساتھ مفاہمت کے عمل کا آغاز کریں اور ان کی جانب سے ان کو آگاہ کریں کہ وہ قومی دھارے میں ان کی شرکت کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں نئے دور کے آغاز اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہاں ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com