Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
امت کی نظریںباعمل نیک وصالح نوجوانوں پر ہیں لیاقت بلوچ
وقت اشاعت: Tuesday, 11 June, 2013, 12:46 GMT 17:46 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ طلبہ مستقبل کی روشن امید ہیں ، امت کی نظریںباعمل نیک وصالح نوجوانوں پر ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیمی سیاسی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں طلبہ کی کردار سازی ،تربیت تعلیم وخدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ملک وعوام اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اندرونی اور بیرونی سازشوں نے ملک کی سا  لمیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیاسیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com