Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈرائیور سمیت جاں بحق
وقت اشاعت: Tuesday, 11 June, 2013, 12:43 GMT 17:43 PST

پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے ڈبگری میں فائرنگ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر کاڈرائیور جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہوگیا اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکر کی گاڑی پر ڈبگری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شاکر کا ڈرائیور ہلاک اور بھائی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حملہ آوروں کی اچانک فائرنگ میں ڈاکٹر شاکر محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com