Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں صرف دو گھنٹے بجلی مل رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک
وقت اشاعت: Monday, 10 June, 2013, 14:17 GMT 19:17 PST

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کو ہدایت کی ہے کہ وہ کہ بلوچستان کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کے ذرائع تلاش کریں ۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی درخواست پر دی جنہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلوچستان کو اس وقت صرف دو گھنٹے بجلی مل رہی ہے اور اس سے کھڑی فصلوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔  انہوں نے وزیر خزانہ کو بھی ہدایت کی کہ بنیادی اصلاحات سمیت محصولات میں اضافے کیلئے سفارشات کابینہ کو پیش کی جائیں۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com