Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پراآل پاٹیز کانفرنس بلائی جائے، لیاقت بلوچ
وقت اشاعت: Monday, 10 June, 2013, 12:47 GMT 17:47 PST

کوئٹہ(این این آئی)جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائیں جس میں بلوچستان کے مسئلے کو پیش کیا جائے ۔ اس مسئلے کا حل تمام سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کر نکالنا ہوگا جب تک فوج ،انٹیلی جنس ادارے مداخلت بند نہیں کریں گے اس وقت تک مسئلہ حل نہیں ہوگاگیارہ مئی کے انتخابات میں ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ یہ بات انہو ں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com