Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
صادق عمرانی کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
وقت اشاعت: Monday, 10 June, 2013, 12:45 GMT 17:45 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو صوبہ کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر سیاسی بصیرت وسیاسی بالغ نظری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے صوبہ کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور امن وامان کی گھمبیر صورتحال کو ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت بہتر بنائیں گے ۔ صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام صوبے میں امن وامان وتحفظ کی خواہش مند ہیں ۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com