Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف ، شوکت عزیز ،اویس احمد غنی، عبدالصمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وقت اشاعت: Monday, 10 June, 2013, 12:19 GMT 17:19 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) انسداد دہشتگردی کے عدالت نے صدر پرویز مشرف سابقہ وزیراعظم شوکت عزیز سابقہ گورنر بلوچستان اویس احمد ملغانی اور سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز انسداد دہشتگردی کے عدالت کے جج جناب اسماعیل بلوچ کی عدالت میں بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیراعلیٰ نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر چاروں ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے جس پر معزز عدالت نے سابقہ صدر پرویز مشرف سابقہ وزیر اعظم شوکت عزیز سابقہ گورنر بلوچستان اویس احمد ملغانی اور سابقہ ڈپٹی کمشنر عبدالصمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور 24جون کو چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سابقہ وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب شیرپائواور سابقہ صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کی ضمانت بحال رکھی جبکہ سابقہ صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت منگل کی صبح تک ملتوی کردی 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com