Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
گورنر بلوچستان کیلئے کسی بھی شخص کا نام فائنل نہیں کیا ،ڈاکٹرحامد اچکزئی
وقت اشاعت: Saturday, 8 June, 2013, 11:32 GMT 16:32 PST
کوئٹہ ( این این آئی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرحامد اچکزئی نے کہا ہے ابھی تک پشتونخواملی عوامی پارٹی نے گورنر بلوچستان کیلئے کسی بھی شخص کا نام فائنل نہیں کیا ہے خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر عبدالمالک آج بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں یہ ایک اچھی بات ہے انہوںنے یہ بات ہفتہ کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ ی آگے بھی ہم ملکر ہی حکومت سازی کرینگے عوام کو ریلیف دینگے عوام نے جو ہم سے توقعات رکھی ہوئی ہے اسے ہم پورا کرنے کی کوشش کرینگے 
 
 
Click here to visit SuperWebz.com