Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جائیگی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
وقت اشاعت: Saturday, 8 June, 2013, 11:27 GMT 16:27 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک  بلوچ نے کہا ہے مزاحمت کاروں سے بات چیت کیلئے ہمارے پاس پلان موجود ہے ان سے رابطہ قائم کیا جائیگا بلوچستان کے بجٹ کی تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیگی بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جائیگی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا مشکور ہوں کہ انہوںنے مجھے اس عہدے کیلئے نامزد کیا ۔ انہوںنے یہ بات ہفتے کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے حالات گھمبیر ہیںاس کا احساس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت صوبے میں امن وامان کو بحال کرنا ہے ہم اپنے بچوں کو قلم دوات دینگے تاکہ تعلیم حاصل کرسکیں اور صوبے میں تعلیم عام ہوں کیونکہ جب تک تعلیم پر توجہ نہیں دی جائیگی مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوںنے کہاکہ پہاڑوں میں رہنے والوں سے بھی ہم جلد رابطہ قائم کرینگے اس کیلئے بھی ہمارے پاس لائحہ عمل ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com