Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب
وقت اشاعت: Saturday, 8 June, 2013, 11:17 GMT 16:17 PST

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان اتوا ر کو کیا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی لینے اور داخل کرانے کے لئے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر تھا تاہم اس دوران 3 جماعتی اتحاد کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے سوا کسی بھی رکن بلوچستان اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبے کے بلامقابلہ وزیر اعلی بن گئے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالمالک کو مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے تاہم جے یو آئی (ف)کی جانب سے بھی ان کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی جانب سے وزیر اعلی کے کاغذات نامزدگی کی توثیق کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلوچستان کے عوام کی خدمت کا موقعہ مل رہا ہے، امن و امان کی بہتری کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اپنے بچوں کو بندوق کی جگہ قلم دوات دے سکیں۔واضح رہے کہ عبدالمالک بلوچ ملک کی تاریخ میں بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی ہیں جو بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com