Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ،سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 6 June, 2013, 12:50 GMT 17:50 PST

کوئٹہ ( این این آئی )کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں پولیس اور ایف سی کا کلی برات میں سرچ آپریشن ملزمان کی جانب سیکورٹی فورسز پر فائرنگ جوابی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے 15سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ خروٹ آباد کے علاقے کلی برات میں ایک گھر کے اندر دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کیلئے پلان تیار کیا جارہا ہے جس پر ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں ہتھیار پھینکنے کیلئے کہامگر انہوںنے ہتھیار پھینکنے کے بجائے سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا جوابی فائرنگ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آوروں کی فائرنگ 15سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے سیکورٹی فورسز نے خروٹ آباد کے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com