Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کے 10فیصد علاقو ں سے دھاندلی کی شکایات ملی ہیں جسٹس تصدق جیلانی
وقت اشاعت: Wednesday, 29 May, 2013, 10:44 GMT 15:44 PST

کوئٹہ (این این آئی)قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 90فیصد علاقوں میں انتخابات صاف و شفاف ہوئے، محض 10فیصد علاقوں سے دھاندلی کی شکایات ملی ہیں۔ بدھ کواسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ٹریبونلز کی تعداد میں اضافہ کردیاہے یہ ٹریبونلز روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر اپنا فیصلہ سنائیں گے،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کوئٹہ میں دورے کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کریں گے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com