Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
متحدہ دینی محاذ واہلسنت والجماعت کے قائدین کو سازش کے تحت ہرایا گیا،اہلسنت والجماعت
وقت اشاعت: Thursday, 23 May, 2013, 11:48 GMT 16:48 PST

مچھ ( این این آئی ) اہلسنت والجماعت پاکستان تحصیل مچھ بولان کے رہنمائوں نے حالیہ انتخابات میں ملک بھر میں ایک سازش کے تحت متحدہ دینی محاذ واہلسنت والجماعت کے مرکزی قائدین وصوبائی قائدین کو ہرایا گیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ غیر ملکی ایماء پر مرکزی قائد حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی مولانا اورنگزیب فاروقی مولانا عبدالکبیر شاکر قاری عبدالولی فاروقی ودیگر قائدین وکامیاب امیدواروں کو سازشت کے تحت اسمبلی میں نہ آنے دیا گیا انہوںنے کہاکہ بے بس الیکشن کمیشن اس حوالے سے بالکل ناکام نظر آتا ہے لہذا ان مبینہ دھاندلیوں کا عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے کر متحدہ دینی محاذ کے جیتے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے یا ن حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com