Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 13افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 23 May, 2013, 10:25 GMT 15:25 PST

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کانسٹیبلری کے ریپیڈ ریسپورنس گروپ کی گاڑی پر رکشے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 12اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے دھماکے میں 100کلو گرام سے زائددھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔یہ بات ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس آپریشن فیاض احمد سنبل نے دھماکے کی جگہ کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بلوچستان کانسٹیبلری (ریپیڈ ریسپورنس گروپ ) کے اہلکاربی سی کیمپ سے سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کیلئے کوسٹر میں شہر کی طرف آرہے تھے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق ہوگئے ۔دھماکے سے بلوچستان کانسٹیبلری کی کوسٹر اور قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com