Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ،نیشنل پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
وقت اشاعت: Monday, 20 May, 2013, 13:24 GMT 18:24 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابقہ سینیٹر میر طاہربزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ(ن) اور پشتونخواملی عوامی پارٹی بلوچستان میں حکومت بنارہی ہیں ۔ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے میں گڈ گورننس قائم کریں۔ انہوںنے یہ بات ایم پی اے ہاسٹل میں پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ حالیہ انتخابات میں بلوچ اور پشتون عوام نے نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کو بھر پور مینڈیٹ دیا  ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com