Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچوں کو ملک دشمن قرار دینے کی بجائے سنجیدگی سے مذاکرات کئے جائیں، عبدالغفور حیدری
وقت اشاعت: Wednesday, 1 May, 2013, 11:35 GMT 16:35 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پہاڑوں پر جانے والے بلوچوں کو ملک دشمن قرار دینے کی بجائے مذاکرات کے دورازے بند اور طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے سنجیدگی کیساتھ مذاکرات کریں قوم پرست جماعتوں کے پاس قوموں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے سوا کوئی پروگرام اور منشور نہیں جلسے کے بعد کرسیوں پر لڑائی کرنے والے عوام کو کیا نیا پاکستان دیں گے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے نے کئی مرتبہ عوام سے ووٹ لیکر حکمرانی کی لیکن آج تک اپنے نعرے پر عمل نہیں کیا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکورٹی کے بارے میں زبانی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کریں جمعیت اقتدار میں آکر بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے پسماندگی دور کریں گے یہ بات انہوںنے کوئٹہ پریس کلب میں این اے 268اور پی بی 36قلات 1سے آزاد امیدوار سردار زادہ پرویز حمید لہڑی کے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com