Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ سیٹیلائٹ ٹائون میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی
وقت اشاعت: Wednesday, 24 April, 2013, 11:59 GMT 16:59 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹائون میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹان کے علاقے میں نجی ہسپتال کے قریب نامعلوم نے ایک سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کررکھا تھا جس کے پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک اور دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لر کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com