Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ثناء اللہ زہری کے قافلے پر ریمونٹ کنٹرول بم سے حملہ بیٹے بھائی بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Tuesday, 16 April, 2013, 10:28 GMT 15:28 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے قافلے پر ریمونٹ کنٹرول بم سے حملہ بیٹا بھائی بھتیجا سمیت چار افراد جاں بحق نواب ثناء اللہ زہری اس حملے میں محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر کو بلوچستان مسلم لیگ کے صوبائی اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری خضدار سے اپنے آبائی علاقائی زہری انتخابی مہم کے سلسلے میں جارہے تھے کہ زہری کے علاقے گھٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ریمونٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا نواب ثناء اللہ زہری بلٹ پروف گاڑی میں تھے وہ اس قاتلانہ حملے میں بچ گئے جبکہ دوسری گاڑی میں ان کے بیٹے میر سکندر زہری بھائی ،میر مہراللہ زہری اور بھتیجے میر زیب زہری موقع پر جاں بحق ہوگئے ایک اطلاع کے مطابق ان کا ایک باڈی گارڈ موقع پر ہلاک ہوگیا بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے واقعہ کے بعد ان کے دیگر باڈی گارڈ نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر نواب ثناء اللہ زہری کو محفوظ مقام تک پہنچادیا گیا ہے دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس لیویز امدادی ٹیمیوں کو پہنچنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پررہا ہے

 
 
Click here to visit SuperWebz.com