Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
میر ہزار خان کھوسو کی نگران وزیر اعلیٰ اورگورنر بلوچستان ذو الفقار خان مگسی سے ملاقات
وقت اشاعت: Wednesday, 10 April, 2013, 14:44 GMT 19:44 PST

کوئٹہ (این این آئی)نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں اور تمام سیاسی حلقوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ جمہوری عمل کی پائیدار ی کا عکاس ہے صوبائی حکومت  انتخابات کے صاف وشفاف ، غیر جانبدار اور قابل اعتبار جمہوری عمل کویقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رائے د ہندگان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وہ بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ بعد ازاں نگران زیراعظم سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور نصیر آباد وجعفرآباداور سبی  کے قبائلی عمائدین کے وفود نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور عام انتخابات سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com