Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تحفظات دور نہ کئے گئے تو غیر ملکی سفارتکاروں سے رابطہ قائم کرینگے،طلال اکبر بگٹی
وقت اشاعت: Thursday, 4 April, 2013, 14:49 GMT 19:49 PST

 کوئٹہ ( این این آئی ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوبزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے ابھی تک ڈیرہ بگٹی سے نکل مکانی کرنیوالے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بگٹیز کو واپس نہیں لایا گیا ہے اور نہ ہی انکے ووٹ ڈالنے کیلئے کوئی بندوبست کیا گیا ہے ہم نے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا ہے مگر ہماری کسی بھی درخواست پر کوئی غور نہیں کیا گیا اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکاروں سے رابطہ قائم کرینگے اگر مشرف کوئٹہ آیا تو اسکا کالی جھنڈیوں سے احتجاج کیا جائیگا انہوںنے بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی  ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com