Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چیف الیکشن کمشنر کی سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی ہدایت
وقت اشاعت: Thursday, 28 March, 2013, 12:15 GMT 17:15 PST

کوئٹہ(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں انتظامات مزید بہتر بنانے اورحکام کوسیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کیلئے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے انتخابات میں کسی بھی مداخلت سے باز رہیں کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائیں جس سے انتخابات پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملے۔بلوچستان میں انتخابات کے دوران امن وامان بحال رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلی سطح کا اجلاس جمعرات کو ہوا۔ کوئٹہ میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے انتخابات کے دوران امن وامان سے متعلق سیکورٹی پلان پر بریفنگ دی۔چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ جن اضلاع میں صورتحال انتہائی خراب ہے وہاں فوج تعینات کی جائے گی۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com