Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام
وقت اشاعت: Thursday, 21 March, 2013, 10:00 GMT 15:00 PST

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ موسی کالونی کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ٹائم بم نصب کر رکھا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوازل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناتے ہوئے ٹرین کو تباہی سے بچا لیا۔ بم ڈسپوازل اسکواڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ بم کو مقنا طیس کے ذریعے ریلوے لائین کے ساتھ لگا یا گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com