Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سانحہ ہزارہ ٹائون میں جاں بحق تمام افراد کی تدفین
وقت اشاعت: Wednesday, 20 February, 2013, 12:27 GMT 17:27 PST

 کوئٹہ(این این آئی)سانحہ ہزارہ ٹائون میں جاں بحق تمام افراد کی تدفین کردی گئی  مشتعل افراد کی قبرستان میں شدید ہوائی فائرنگ اور پتھرا ئوسے کئی افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ہزارہ ٹائون میں جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل صبح کیا جانا تھا۔میتوں کی تدفین کا عمل جاری تھا کہ چند مشتعل افراد نے قبرستان میں شدید ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے قبرستان میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور بھگدڑ مچ گئی، صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر پہنچنے والے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ کی گاڑی بھی فائرنگ اور پتھرا ئوکی زد میں آگئی تاہم وہ محفوظ رہے۔دوسری جانب میتوں کی تدفین کا عمل وقفے وقفے سے جاری رہا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com