Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اختر جان مینگل عام انتخابات سے پہلے پاکستان آجائیں گے
وقت اشاعت: Friday, 15 February, 2013, 11:35 GMT 16:35 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر جان مینگل عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی اپنی جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آجائیں گے ۔پارٹی ذرائع نے جمعہ کے روز این این آئی کو بتایا کہ جیسے ہی ملک میں عام انتخابات کے تاریخ کا اعلان ہوگا وہ بیرون ملک سے پاکستان سے پہنچ جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل جو کافی عرصے سے اپنے علاج کے سلسلے میں دبئی اور لندن میں موجو د تھے اب ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہیں ۔اس لیے انہوںنے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com