Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
،حکمرانوں کے پاس مسئلے کے حل کی صلاحیت نہیں،عمران خان
وقت اشاعت: Friday, 20 April, 2012, 15:43 GMT 20:43 PST

کوئٹہ...  جمعہ کوایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان کے حالات کی خرابی کاذمہ دارنوازشریف کو قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اے پی ڈی ایم کو الیکشن کے بائیکاٹ پرمجبورکیاآج اے پی ڈی ایم اسمبلیوں میں ہوتی توبلوچستان کے حالات خراب نہ ہوتے ، بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے مسئلے پر سب باتیں کررہے ہیں لیکن اس کے حل کے لئے کوئی بھی کوشش نہیں کررہا ، تحریک انصاف مسئلہ بلوچستان کو بڑا مسئلہ سمجھتی ہے اس کے لئے تحریک انصاف پیکج تیار کررہی ہے ہم ملک سے باہر بیٹھے بلوچ رہنمائوں سے بات کریں گے اوربلوچستان میں امن لیکرآئیں گے ،موجودہ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کرسکیں،فوجی آپریشن سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے ہم بلوچستان میں امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لئے سیاسی حل نکالیں گے،کمزور سیاستدان فوجی آپریشن کا سہارا لیتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں ایک سو دس ارب روپے بلوچستان کو ملے، ایک سو دس ارب روپے کوئٹہ پر لگ جاتے تو شہر کی حالت بہتر ہو جاتی بلوچستان کو جو پیسہ ملا وہ عوام تک نہیں پہنچااسے بڑے بڑے لیڈر کھا گئے بلوچستان کے ذخائر استعمال کئے جائیں تو خطہ امیر ہو جائے گا تحریک انصاف اقتدار میں آکر بلڈوزر سے دیواریں گرا دے گی اور گورنر و وزیراعلی ہائوس کو بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں تبدیل کر دیں گے۔اکبربگٹی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرناچاہئے۔ ،ایف سی کی تمام چیک پوسٹیں ختم کرکے پولیس کو امن و امان کی ذمہ داری دینا ہوگی ،کرپشن اور ٹیکس چوری سب سے بڑا مسئلہ ہے ملک کو بچانے کیلئے کرپشن کیخلاف جنگ لڑنا ہو گی، کرپشن کے ذمہ دار حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ہیں، وزیراعظم صدر کی پانچ ارب کی چوری بچانے کے لئے ملک کے نظام کو تہس نہس کر رہے ہیں، نوازشریف اور آصف علی زرداری نورا کشتی کر رہے ہیں،زرداری،نواز شریف اور اسفندیارولی کی وکٹ ایک ہی گیندسے گرائیں گے،مولانا فضل الرحمان نوراکشتی کے ماہر ہیں،تحریک انصاف اقتدار میں آکر تمام سیاستدانوں کا احتساب کرے گی

 
 
Click here to visit SuperWebz.com