Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
لورالائی، کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 8 کان کن جاں بحق
وقت اشاعت: Monday, 28 January, 2013, 12:22 GMT 17:22 PST

لورالائی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے کے باعث 8 کان کن جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کو باہر نکال لیا جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے میں پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف مائن انسپکٹر بلوچستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com