Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر فائرنگ، 3اہلکار جاں بحق
وقت اشاعت: Saturday, 26 January, 2013, 10:41 GMT 15:41 PST

ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی امن فورس کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، حملہ آور بعد میں سات اہلکاروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دلبر مٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے،بعد میں حملہ آور کیمپ سے باقی بچ جانے والے سات اہلکاروں کو اغوا کرکے ہمراہ لے گئے، امن فورس کے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com