Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈآپریشن کیاجائیگا،،نواب ذوالفقارمگسی
وقت اشاعت: Friday, 18 January, 2013, 13:31 GMT 18:31 PST

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی سے جمعہ کے روز ہزارہ قبیلہ کے ایک وفد نے سردار سعادت علی کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں گورنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کردی گئی ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈآپریشن کیاجائے اوران ہدایات پرعملدرآمد بھی شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ہزارہ قبیلے کے جن افراد کے خلاف حکومت کی جانب سے مقدمات دائر کئے گئے تھے وہ واپس لے لئے جائیں گے، انہوں نے وفد کویقین دلایا کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو31جنوری تک معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com