Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں کرپشن کی تمام ذمہ داری وزیراعلی پرعائد ہوتی ہے ،میرصادق عمرانی
وقت اشاعت: Wednesday, 16 January, 2013, 13:13 GMT 18:13 PST

کوئٹہ(این این آئی)پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی میر صاد ق عمرانی نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران بلوچستان میں جو بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے اس کی تمام ذمہ داری وزیراعلی بلوچستان اور انکے قریبی ہم خیال اور ہم گروپ کے سابق وزراء پرعائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی بلوچستان نے اپنے اسٹاف کے ساتھ ملکر کئی کمپنیاں بنائی ہیں جن کے ذریعے انہوں نے ریکوڈک کے علاقے میں چھ ہزار ایک زمین اپنی فیملی کے نام الاٹ کی ہے جس کی اربوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت  نے جتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے اس کا ریکارڈ کسی بھی دور میں نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد نیب کو اس بار میں باقاعدہ ثبوت پیش کریں گے یہ کہ کرپشن سابق وزیراعلی اور انکے وزراء نے کی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com