Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ملک میں الیکشن ناگزیر ہو گئے ہیں ذو الفقار علی مگسی
وقت اشاعت: Friday, 11 January, 2013, 13:40 GMT 18:40 PST

 کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں، ملک میں الیکشن ناگزیر ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اعتراف کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں بدامنی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بدامنی اور بم دھماکوں میں قیمتوں جانوں کے ضیاع کے بعد ہم حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں۔ ذوالفقار مگسی نے کہا کہ صوبے میں تمام اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، ملک میں الیکشن ضروری ہیں، الیکشن ہوں گے تو اچھے لوگ سامنے آئیں گے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com