Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 10 January, 2013, 11:40 GMT 16:40 PST

کوئٹہ (این این آئی)جمعرات کی سہ پہر کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب زور دار دھماکے میں 11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں ایف سی اہلکار اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی دوکانوں اور مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کوئٹہ کے مصروف کاروباری علاقے باچا خان چوک پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اتنا شدید تھا کہاس  کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔  جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com