Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ملک کے دیگر علاقوں میں بلوچستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے، ذو الفقار مگسی
وقت اشاعت: Saturday, 29 December, 2012, 11:26 GMT 16:26 PST

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں بلوچستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے ،یہاں کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا وہ سمجھتے ہیں۔  وہ بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے بات چیت کررہے تھے ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور اس کی ترقی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ صوبے کے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے وسائل صوبے کی ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں اور لوگوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com