Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور
وقت اشاعت: Wednesday, 26 December, 2012, 12:41 GMT 17:41 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی  پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر جان علی چنگیزی اور اپوزیشن لیڈر نوابزادہ طارق مگسی نے ایوان سے واک آئوٹ کیا جبکہ اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سمیت حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کروں گا، اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ 64اراکین پر مشتمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان میں موجود 47 اراکین نے تحریک کی حمایت میں ووٹ ڈالا جبکہ ایک ووٹ تحریک کی مخالفت میں کاسٹ کیاگیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com