Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں آئین اور قانون نافذ کر کے ہی دم لینگے چیف جسٹس
وقت اشاعت: Tuesday, 17 April, 2012, 14:27 GMT 19:27 PST

اسلام آباد  ... سپریم کورٹ آف پاکستان نے بازیاب کرائے گئے تینوں افراد کو 30اپریل کو کوئٹہ رجسٹری میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، آئی جی بلوچستان بتائیں تینوں کو کس ایجنسی نے اور کیوں اٹھایاتھا؟عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت،لیویز اور پولیس اقدام کریں جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ چاہے کچھ ہو جائے بلوچستان میں آئین اور قانون نافذ کر کے ہی دم لینگے منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن و امان کے مقدمہ کی سماعت کی ۔مقدمہ کی مزید سماعت اب کوئٹہ میں ہوگی.

 
 
Click here to visit SuperWebz.com