Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Friday, 21 December, 2012, 11:31 GMT 16:31 PST
کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے مچھ کے قریب مسافر کوچوں پر فائرنگ کے واقعہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔اطلاعا ت کے مطابق مسافر بسیں کوئٹہ سے لاہور اور صادق آباد جا رہی تھیں ۔ فائرنگ کے واقعہ میں مسلح افراد بس سے دو مسافروں کو اغوا کرکے بھی لے گئے بعد مسلح افراد نے دونوں افراد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی قتل کئے گئے افراد کی لاشیں مچھ کی پہاڑیوں سے ملی ہیں۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com