Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
یار محمد رند کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
وقت اشاعت: Thursday, 20 December, 2012, 12:41 GMT 17:41 PST

سبی (این این آئی)سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، یار محمد رند پر ضلع بولان میں 2 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند سمیت دیگر 25 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک ہفتہ قبل بھی سردار یار محمد رند کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے لیکن ان کی تعمیل نہ ہوسکی تھی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com