Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
ضلع پنجگور میں دو غیر ملکی طیارے ٹکرائو سے بال بال بچ گئے
وقت اشاعت: Friday, 14 December, 2012, 10:19 GMT 15:19 PST

کوئٹہ (این این آئی)ضلع پنجگور میں دو غیر ملکی طیارے ٹکرائو سے بال بال بچ گئے تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور جانے والا غیر ملکی طیارہ اور اسی سمت پر آنے والا دوسرا غیر ملکی طیارہ  اس وقت آمنے سامنے آگئے جب وہ 34ہزار کی بلندی پر پرواز کررہے تھے پسنی میں ریڈار سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کو ہدایت نہ مل سکی تاہم دونوں طیاروں کے اندر آٹو میٹک سسٹم کی وجہ سے دونوں طیارے بال بال بچ گئے۔ دبئی سے لاہور جانے والے طیارے کے پائلٹ نے لاہور پہنچ کر ائیر کنٹرول ٹاور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پرفوری طور پر کراچی ائیر کنٹرول کو اطلاع دی گئی ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com