Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
تربت ، ایف سی کا چھاپہ ، 2 مبینہ دہشت گرد جاں بحق
وقت اشاعت: Wednesday, 5 December, 2012, 12:56 GMT 17:56 PST

کوئٹہ (این این آئی)ضلع تربت سے بیس کلو میٹر دور ایف سی کا چھاپہ ،فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشت گرد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ایف سی ذرائع کو اطلاع ملی کہ ضلع تربت سے بیس کلو میٹر دور غیبن کے علاقے میں مبینہ طور پر دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کسی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس پر ایف سی نے رسول بخش کے گھر پر چھاپہ مارا ملزمان نے ایف سی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے رسول بخش اور اس کا ساتھی مر گیا ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com